0

جہلم ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کا گرلز سکول نمبر 1 میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ،

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری ظفرنور)جہلم ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کا گرلز سکول نمبر 1 میں قائم امتحانی مرکز کا دورہ، امتحانی عمل اور طالبات کے لیے سہولیات کا جائزہ، تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے ضلع جہلم میں نویں جماعت کے امتحانی مرکز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 کا دورہ کیا جہاں انہوں نے منعقد کئے جانے والے امتحانات اور طالبات کے لیے سہولیات کا جائزہ لیا، ڈی سی جہلم نے امتحانی عملہ سے معلومات حاصل کیں اور طالبات سے امتحانی مرکز بارے پوچھا، انہوں نے ہدایت کی کہ امتحانات کو مکمل طور پر صاف و شفاف انداز سے منعقد کیا جائے۔ گرمی کے موسم میں پنکھوں اور ٹھنڈے پانی کی سہولت پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔