0

حاجی فاروق کے بھتیجے حمزہ ریاض کی دعوت ولیمہ کی پر وقار تقریب کا انعقاد

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ سٹی کے سابق نائب ناظم حاجی ادریز اختر، حاجی فاروق کے بھتیجے حمزہ ریاض کی دعوت ولیمہ کی پر وقار تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں ایم این اے چوہدری فرخ الطاف، کرنل خرم شہزاد، فیصل رزاق، حاجی طارق محمود، قیصر رزاق، محمود اختر، جاوید اختر، چوہدری راشد سمیت علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ سٹی کے سابق نائب ناظم حاجی ادریز اختر، حاجی فاروق، حاجی طارق محمود کے بھتیجے حمزہ ریاض کی دعوت ولیمہ کی پر وقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی شخصیات سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی جس میں ایم این اے چوہدری فرخ الطاف، کرنل خرم شہزاد، فیصل رزاق، جاوید اختر، قیصر رزاق، محمود اختر، میاں وقاص، محمد جاوید، چوہدری زاہد، رضوان سیٹھی، چوہدری محمد افضل نے بھی شرکت کی۔