دینہ (رضوان سیٹھی سے) ایم این اے بلال اظہر کیانی کی کوششیں رنگ لے آئیں، دینہ میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے سروے ٹیم دینہ پہنچ گئی، 3روز تک سروے مکمل کرنے کی ہدایت، سوئی گیس کے سروے کے سلسلے میں آج میونسپل کمیٹی دینہ میں خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ایم این اے بلال اظہر کیانی کے کو آرڈینیٹر راجہ علی، راجہ لیاقت علی، چوہدری سلیم انور، راجہ ساجد نواز کی چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو سوئی گیس کے سروے کو احسن طریقے سے سر انجام دے گی، اجلاس میں سابق کونسلرز سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے بلال اظہر کیانی کی کوششوں سے دینہ میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے باقاعدہ آغاز کر دیا، سوئی گیس کی فراہمی کے لیے سروے ٹیم دینہ پہنچ گئی، گزشتہ روز میونسپل کمیٹی دینہ میں اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں دینہ سٹی کی وارڈ ز کے کونسلر حضرات سمیت شہریوں نے بھی شرکت کی، سوئی گیس کی ٹیم کے عبدالماجد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دینہ شہر میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے سروے کا آغاز کر دیا ہے جس کو 3روز کے اندر سروے کو مکمل کرنا ہے ہمارے شہری حضرات مکمل تعاون فرمائیں تاکہ کوئی گلی یا محلہ رہ نہ جائے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے کو آرڈینیٹر راجہ علی نے کہا کہ ہم بلال اظہر کیانی کے شکر گزار ہیں جنہوں نے الیکشن میں کیا گیا وعدہ پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے اجلاس میں راجہ علی، راجہ لیاقت علی، چوہدری سلیم انور اور راجہ ساجد نواز سمیت چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو گیس سروے کو احسن طریقے سے سر انجام دے گی، اجلاس میں سابق چیئر مین بلدیہ دینہ شیخ اکرام الہی، سابق نائب ناظم سٹی دینہ وقار علی مغل، سابق وائس چیئر مین میاں عرفان، میاں آصف محمود، میاں علی عنصر، راجہ جنید کیانی، حافظ وسیم انور، میاں عتیق، میاں سجاد، میاں صہیب الحسن، میاں سجاد، سید تفسیر حیدر شاہ سمیت دیگر نے شرکت کی اور اس عمل کو خوش آئندہ قرار دیا۔
0