0

اولڈہم کی واٹرہیڈ وارڈ میں لیبر کی محفوظ نشست پر فلسطین حامی آزاد امیدوار نوید چوہان کامیاب

دینہ (رضوان سیٹھی سے) اولڈہم کی واٹرہیڈ وارڈ میں لیبر کی محفوظ نشست پر فلسطین حامی آزاد امیدوار نوید چوہان کامیاب اولڈہم کاؤنسل میں تیرہ سال بعد لیبر پارٹی اکثریتی پارٹی نہ رہی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اولڈہم کاؤنسل کی گزشتہ تیس برس سے محفوظ ترین سمجھی جانے والی نشست واٹر ہیڈ کے لوکل انتخاب میں فلسطین میں جنگ بندی کے حامی امیدوار نوید چوہان کامیاب قرار پائے ہیں، نوید چوہان نے لیبر کونسلر راس برچ کو کم و بیش چار سو ووٹوں کی لیڈ سے ہرایا ہے، انتخابات میں کامیابی کے بعد نوید چوہان کا کہنا تھا کہ میں اپنی وارڈز کے تمام ووٹرز اور سپورٹرز کا شکرگزار ہوں ہماری یہ کامیابی لیبر کی فلسطین مخالف پالیسی کا عوامی جواب ہے، اپنی وارڈ کے مسائل کا علم ہے پہلی ہی کاؤنسل میٹنگ میں ان مسائل کے حل کا لائحہ عمل پیش کروں گا، دوسری جانب لیبر نے اولڈہم کاؤنسل کا تیرہ برس کے بعد کنٹرول کھویا ہے، اولڈہم گروپ کے دیگر امیدواروں بھی لیبر کا محفوظ ترین نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں جن میں عقیل سلامت کو عائشہ کوثر کی جانب سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، مقامی انتخابات کے بعد اب لیبر کے پاس اولڈہم کاؤنسل میں چھبیس نشستیں ہیں۔