0

دینہ میں فوڈ اتھارٹی نے ناقص اشیاء فروخت کرنے والو کو کھلی چھوٹ دے دی

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ میں فوڈ اتھارٹی نے ناقص اشیاء فروخت کرنے والو کو کھلی چھوٹ دے دی شہری بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے اعلی حکام نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق زندگی کے ہر شعبے میں ملاوٹ کا عنصر بڑی حد تک دیکھائی دیتا ہے روز مرہ کی اشیاء میں سے ایک بھی ایسی چیز نہیں جو ملاوٹ سے پاک ہو فوڈ ڈیپارٹمنٹ اگر منظم طریقے سے ان اشیاء کو اپنی لسٹ میں شامل کرلیں تو بڑی حد تک کامیابی ہو سکتی ہے ناقص دودھ کھلے عام فروخت کیا جا رہا ہے اس میں نا صرف پانی ہوتا ہے بلکہ زہریلے کیمیکل کا استعمال بھی ہوتا ہے جس سے نا صرف کینسر ہوتا ہے بلکہ دیگر بیماریاں بھی پھیلتی ہیں مردہ مرغیوں کا فروخت کرنا ان ایام میں رواج ہوگیا ہے مختصر الفاظ میں کیچن کے جتنے بھی ایٹمز ہیں ان میں ملاوٹ ہوگی
مرچ ،نمک۔،چائے کی پتی،۔دالیں گھی، آٹا،اور مصالحہ جات وغیرہ، مقام افسوس ہے کہ کوئی ادارہ بھی فرائض منصبی بہتر طریقے سے سر انجام نہیں دیتا موسم کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ گلی محلے میں قلفیاں فروخت کرنے والے گھٹیا قسم کی برف فروخت کر رہے ہیں جس سے بچے آئے روز بیمار ہو رہے ہیں شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ناقص اشیاء فروخت کرنے والوں کے ساتھ ساتھ فوڈ اتھارٹی جہلم کے خلاف بھی کاروائی کی جائے جن کی سرپرستی میں ملاوٹ شدہ دودھ، گھی ،آٹا، اور مصالحہ جات فروخت ہو رہے ہیں۔