0

واپڈا ملازمین کام کے دوران مکمل سیفٹی آلات کے ساتھ کام کریں

پنڈادادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )واپڈا ملازمین کام کے دوران مکمل سیفٹی آلات کے ساتھ کام کریں دنیا میں سب سے قیمتی انسانی جان ہے جو دوبارہ نہیں مل سکتی تمام واپڈا ملازمین کو ربڑ کے داستانےاور ربڑ کے جوتے اور دیگر سیفٹی کے الات دیے جا رہے ہیں سیفٹی کے سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی یا لا پرواہی برداشت نہیں کی جائے گی گلی محلوں میں بجلی کی لٹکی ہوئی تاروں کا ایک بار پھر جائزہ لیا جا رہا ہے بجلی کسی کی دوست نہیں ہمیں ہر ممکن احتیاط اور سیفٹی کے اصولوں پر کام کرنا چاہیے باقی اللہ وارث ہے وابڈا کے شہدا ء ہمارے ہیرو ہیں دوران ڈیوٹی عوامی خدمت کے دوران حادثات کا شکار ہونے والے شہداء کی عظمت کو ہم سلام پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ایکسین واپڈا راجہ مظہر خان جتوئی نے مقامی میرج ہال میں تحصیل پنڈ دادن خان دھریالہ جالپ ، چواسیدن شاہ اور للہ شریف ،چکوال و دیگر علاقوں سے ائے ہوئے واپڈا ملازمین کےلیے منعقدہ سیفٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین حکیم سید اختر علی شاہ بخاری راولپنڈی چکوال اور دیگر علاقوں سے ائے ہوئے واپڈا کے افسران نے واپڈا ملازمین پر سیفٹی پر عمل درامد کے حوالے سےتفصیلات سے سامعین کو اگاہ کیا اسماعیل شاہ کاظمی نے بھی خطاب کیا