0

حکومت عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے میں کوشاں ہے، چوہدری فرخ الطاف

دینہ (رضوان سیٹھی سے) حکومت عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے میں کوشاں ہے ضلع جہلم کی ترقی میری اولین ترجیح ہے پنجاب نہیں بلکہ پاکستان کی سب سے زیادہ پسماندہ تحصیل پنڈ دادنخان ہے جس کی حالت بہت زیادہ خراب ہے یہاں کے لوگ صدیوں سے اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں انشاء اللہ یہاں کے مسائل آپ کی مشاورت سے مل بیٹھ کر حل کریں گے ضلع جہلم کے مسائل میرے اپنے مسائل ہیں یہاں کے لوگوں کا پیار اور محبت ایک مثالی محبت ہے ان کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوں، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے دینہ میں اپنے اعزاز میں چوہدری عباس اور چوہدری زاہد کی طرف سے دی گئی عید ملن پارٹی کی بہت بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنڈ دادنخان کی سب سے ضروری یہاں کی سڑک ہے یہاں پہنچنا اور ادھر سے آنا میرے لیے قابل تحسین ہے کہ آپ جس ہمت سے تشریف لائے، انشاء اللہ تیزی کے ساتھ سڑک کا کام شروع کرواؤں گا اللہ تعالیٰ اس سے پہلے بھی اقتدار کی قوت سے نوازا اور ضلع جہلم کی تقدیر بدلی انشاء اللہ اسی قوت کے ساتھ آپ کی خدمت کروں گا اور ہم سب مل کر اپنے پسماندہ علاقے کی خدمت کریں گے مسلم لیگ (ن) عوام کے بنیادی مسائلوں کو حل کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے وزیر اعظم میاں شہباز شریف ہی اس ملک کی تقدیر بدلیں گے اور میں اپنے معززین علاقہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس تقریب میں آ کر مجھے عزت بخشی، تقریب میں سابق ایم پی اے راجہ یاور کمال، سابق ضلع ناظم راجہ قاسم، سابق تحصیل ناظم عابد جوتانہ، بابائے صحافت مرزا محمود جہلمی، چوہدری عمار فرخ، ڈاکٹر فضل الحق فضلی، چوہدری خالد، طاہر نئیر سمیت متعدد یونین کونسلز کے چیئر مین وائس چیئر مین اور سابق کونسلرز سمیت بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔