دینہ(سہیل انجم قریشی سے)پولیس کانسٹیبل عاصم کی نمازجنازہ آبائی گاٶں ڈومیلی میں ادا کر دی گئی ہے،نماز جنازہ میں ایس پی انویسٹیگیشن جہلم محمد حسیب راجہ، ڈی ایس پی سوہاوہ رفاقت علی ، ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران،اہلیان علاقہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ پٹرول پمپ کے واش روم سے ایک لاش ملی جس کی شناخت کانسٹیبل عاصم صغیر کے نام سے ہوٸی۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے موقع پردورہ بھی کیا۔ لاش کو پوسٹمارٹم کیلیے ڈی ایچ کیوجہلم منتقل کیاگیا۔کانسٹیبل عاصم صغیر طویل عرصہ سے جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے،جن کا علاج معالجہ جاری تھا،متوفی کانسٹیبل عاصم صغیر کی نماز جنازہ ڈومیلی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ میں ایس پی انویسٹیگیشن جہلم محمد حسیب راجہ، ڈی ایس پی سوہاوہ رفاقت علی ، ایس ایچ اوز اور دیگر پولیس افسران کی شرکت کی انکے علاوہ اہل علاقہ کی کثیر تعداد بھی نماز جنازہ میں شریک،پولیس افسران مرحوم کانسٹیبل کی تدفین میں شریک ہوئے ، لحد پر پھولوں کی چادر چڑھائی، اور جہلم پولیس کی طرف سے دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر شریک ہونے کا پیغام پہنچایا،عاصم صغیر 2006 میں بطور کانسٹیبل جہلم پولیس میں بھرتی ہوئے،اور تھانہ دینہ تعینات تھے،مرحوم کے سوگوران میں بیوہ اور ایک بیٹا شامل ہے۔
0