0

دینہ میں مرغی کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ میں مرغی کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگی مرغی غریب عوام کی پہنچ سے دور۔تفصیلات کے مطابق دینہ میں عید کے بعد مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا 780 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا مرغی فروخت کرنے والے دوکانداروں کا کہنا تھا کہ عید کے مرغی سپلائی کرنے والوں نے مرغی کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے مہنگے داموں فروخت کرنے پر مجبور ہیں جبکہ ریٹ لسٹ پر قیمت کم ہے حکومت پنجاب اور مقامی انتتظامیہ کو چاہئے کہ نوٹس لیں تاکہ غریب عوام بھی مرغی خرید سکیں۔