0

دینہ بائی پاس کے قریب ٹرک بے قابو ہو کر ٹائر شاپ پر چڑھ نے سے نوجوان جان کی بازی ہار گیا

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ بائی پاس کے قریب ٹرک بے قابو ہو کر ٹائر شاپ پر چڑھ گیا جس کے نتیجہ میں محمد ندیم جان کی بازی ہار گیا جبکہ محمد شہباز شدید زخمی ہو گیا ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی ڈیڈ باڈی اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا۔تفصیلات کے مطابق دینہ بائی پاس کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹرک بے قابو ہو کر ٹائر شاپ پر چڑھ گیا جس کے نتیجہ میں دوکان میں موجود محمد ندیم ولد شفیق موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ محمد شہباز شدید زخمی ہو گیا ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والے کی ڈیڈ باڈی اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا۔