0

دینہ نیا محلہ جامع مسجد حنفیہ میں شب قدر کے حوالے سے ختم شریف کی محفل کا اہتمام کیا گیا

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ نیا محلہ جامع مسجد حنفیہ میں شب قدر کے حوالے سے ختم شریف کی محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں قاری فلک یار کی سرپرستی میں قرأن پاک کی تعلیم مکمل کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کی دستار بندی کی گئی محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول ﷺ سے کیا گیا قرآن پاک کی تعلیم مکمل کرنے والے بچوں کے والدین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے قاری فلک یار کا شکریہ ادا کیا ختم شریف کی محفل میں اہل محلہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ملک پاکستان کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔