0

دینہ مفتیاں میں لاکھوں روپے کی ہونے والی چوری کرنے والا ملزم سی سی ٹی وی کی زد میں آگیا

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ مفتیاں میں لاکھوں روپے کی ہونے والی چوری کرنے والا ملزم سی سی ٹی وی کی زد میں آگیا پولیس نے مدعی کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کر کے چوری شدہ رقم بھی برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ مفتیاں میں 33لاکھ 50ہزار کی چوری ہوئی علاقہ میں شدید خوف وہراس پایا گیا پولیس نے ملوث ملزم محمد ہارون کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کر کے ملزم سے مسروقہ رقم 33لاکھ 50ہزار روپے برآمد کر لی گئی،مدعی مقدمہ نے پولیس کو رپورٹ کرتے ہوئے بتلایا کہ اس نے گاڑی بیچ کر رقم مبلغ 30 لاکھ 50 ہزار روپے گھر رکھے تھے، نامعلوم چور نے عدم موجودگی میں تالا توڑ کر چوری کر لئے جس پر دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر دیا۔یاد رہے گزشتہ ماہ سے دینہ میں چوری ڈکیتی کا سلسلہ جاری ہے جس سے دینہ کی عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔