دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ایم پی اے حلقہ پی پی 24سید رفعت محمود زیدی نے اپنے حلقے کے مساٸل کو پنجاب اسمبلی اٹھادیا
جس میں سوہاوہ پانی،واٹرسپلاٸی،ڈومیلی میں کالج میں پروفیسر کی کمی،سڑکوں کی تعمیرات،سوہاوہ دینہ کیلیے نہر شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم پی اے حلقہ پی پی چوبیس سید رفعت محمود زیدی نےمنتخب ہونے کے بعد پہلی بار پنجاب اسمبلی لاہور میں اپنے حلقے کی عوام کے لیے آواز بلند کر دی اپنے حلقہ کی عوام کی جو مشکلات تھی جو پنجاب کا دوسرا بڑا ڈیم منگلا اس سے آدھا پنجاب سہراب ہو رہا ہے اور أس سے نہرے نکل رہی ہے ان نہروں سے ایک نہر دینہ اور سوہاوہ کو دی جاۓ جس سے ہمارے مزدور کسان کے لیے روزگار بن سکے اور تمام سڑکوں کا مطالبہ کیا ہمارے حلقے کی جو سڑکے ٹوٹی ہے آۓ روز حادثات پیش آتے ہے اورڈومیلی سمیت دیگر کالجوں میں جو سٹاف کی کمی ہے اس کو پورا کیا جاۓ۔ٹی ایم اے واٹر سپلاٸی سکیم سوہاوہ میں پانی نہیں مل رہا اور ٹی ایم اے بل وصول کر رہا ہے اور مریم نواز نے جو عوام کے لیے 300 یونٹ فری بجلی کا مطالبہ کیاتھااس سے جواب بھی طلب کیا۔ایم پی اے سید رفعت محمود زیدی کا کہنا ہے کے جس طرح میرے حلقے کی عوام نے جو مجھے منیڈیٹ دیا ان شاء اللہ اسی طرح اپنے حلقہ کی عوام کی خدمت کروں گا سید رفعت محمود زیدی نے اپنے حلقہ کی عوام کا اسمبلی میں بھی شکریہ ادا کیا۔
0