0

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوفضائل مدثر کی گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)اسسٹنٹ کمشنر سوہاوفضائل مدثر کی گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں،دس سے زائد دوکانداروں کو70ہزار سے زاٸدکے جرمانے،روزانہ کی بنیاد پر خود بازار میں قیمتیں کنٹرول کرنے کیلیے چیکنگ کررہاہوں۔اے سی سوہاوہ.تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ فضاٸل مدثر نے سوہاوہ شہر کادورہ کیا۔گراں فروشوں کےخلاف بھرپور کاروٸیاں کی۔رمضان المبارک میں مہنگی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی میں مرغی کا گوشت سرکاری نرخ سے 80 سے 100 روپے فی کلو زائد فروخت کرنے پر دو چکن فروشوں کو جرمانے جبکہ ٹماٹر مقررہ نرخ سے 50 روپے فی کلو اضافی قیمت وصول کرنے والے سبزی فروش کے ساتھ ساتھ متعدد کریانہ دوکانداروں کو بھی بھاری جرمانے کٸےاس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرسوہاوہ فضاٸل مدثر کا کہنا تھا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر خود بازار میں قیمت کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے دورہ کریں گے ۔انہوں نےمزید کہا کہ رمضان المبارک کی وجہ سے ان دوکانداروں کو صرف جرمانے کیے گئے ہیں جبکہ حکومتی احکامات ہیں کہ گراں فروشوں کو چوبیس گھنٹے کے لیے جیل بھی بھیجا جائے۔مزید گراں فروشی کرنے پرانکے خلاف جرمانوں کیساتھ ساتھ ایف آٸی آر بھی درج کراٸیں گے۔