0

اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے تحصیل دینہ کو ماڈل تحصیل بنانے کا مصمم ارادہ کر لیا

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر نے تحصیل دینہ کو ماڈل تحصیل بنانے کا مصمم ارادہ کر لیا ہے ان کو محمد سہیل اشرف ایم او آئی کا تعاون حاصل ہے کچھ عرصہ قبل شہر دینہ کے ہر حصے میں صفائی کے بجائے گندگی دیکھائی دیتی تھی بارش کی صورت میں لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا دشوار ہو جاتا تھا مزکورہ بالا مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے تحصیل ہیڈمسٹریشن دینہ نے حلقہ ٹھیکریاں میں ایک ایسی مشین مہیا کر دی ہے جو ایک گٹر سے دوسرے گٹر تک بڑی آسانی سے صاف کر دیتی ہے مزکورہ مشین کے استعمال کے حوالے سے وقتی طور پر بورے والا سے ملازمین منگوا کر کام کروایا جا رہا ہے اب حلقہ ٹھیکریاں میں بڑی حد تک پانی کی نکاسی کا انتظام ہو چکا ہے ذرائع کے مطابق اس مشین کی قیمت دس سے بارہ لاکھ روپے ہے جبکہ موجودہ مشین جو ٹھیکریاں میں استعمال ہو رہی ہے اس کو وقتی طور پر حاصل کیا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر جس وژن کے تحت کام کر رہی ہیں امید کی جاتی ہے کہ سارا شہر دینہ خوبصورت منظر پیش کرے گا۔