0

موٹرسائیکل سوار کی بھینس کوٹکر،ایک شخص زخمی

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)موٹرسائیکل سوار کی بھینس کوٹکر،ایک شخص زخمی،
زخمی شخص کو ریسکیو1122نےٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ منتقل کردیا۔شناخت راجہ اکرم عرف پپو کے نام سے ہوٸی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈومیلی کے نواحی گاٶں بھیٹ میں موٹرسائیکل سوار نے بھینس کو ٹکرماردی۔جس کے نتیجے میں موٹرسائیکلسوار شخص شدید زخمی ہوگیاٹانگ پر چوٹ آٸی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122موقع پر پہنچ گئی۔زخمی شخص کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوآٹرہسپتال سوہاوہ منتقل کردیا۔زخمی شخص بھیٹ کا رہائشی ہے اور راجہ اکرم عرف پپو سابق جنرل کونسلر سے شناخت ہوئی ہے۔