0

دینہ پرائمری ہیلتھ سینٹر کا ملازم ریلوے ٹریک کراس کرتے ہوئے ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ پرائمری ہیلتھ سینٹر کا ملازم ریلوے ٹریک کراس کرتے ہوئے ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا، چوہدری ابرار گجر بھوگی چک کارہاٸشی تھااور پراٸمری ہیلتھ سنٹر دینہ میں ملازم تھا۔گھر واپس جا رہا تھاکہ حادثہ پیش آگیاتفصیلات کے مطابق دینہ ریلوے ٹریک کراس کرتے ہوٸے ٹرین کی ٹکر سے بھوگی چک کا رہاٸشی شخص جانبحق ہو گیا، گزشتہ روز یونین کونسل اڈرانہ کے گاٶں بھوگی چک کا رہاٸشی شعرخواں چوہدری اظہرحسین عرف اظہری کے چھوٹےبھاٸی 36سالہ چوہدری ابرار گجر ولدمہرلال حسین مرحوم جو دینہ پراٸمری ہیلتھ سنٹر میں ملازمت کرتاتھاڈیوٹی سے واپسی پر دینہ ریلوے پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک کو کراس کرتے ہوٸے ٹرین کی زد میں آکرجانبحق ہوگیا۔انتقال کی خبر جب گھر والوں کو پتاچلی کہرام مچ گیا۔ہرانکھ اشکبار تھی۔