0

انتظامیہ فروٹ اور سبزی کے نرخ ریٹ لسٹ کے مطابق کروانے میں بری طرح ناکام

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)انتظامیہ فروٹ اور سبزی کے نرخ ریٹ لسٹ کے مطابق کروانے میں بری طرح ناکام، انتظامیہ ریٹ لسٹ روزانہ مہیا کرتی ہے مگر اس پر عمل درآمد کون کروائے گادینہ کی اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سول انتظامیہ روٹین میں ہر دکاندار کو روزانہ ریٹ لسٹ مہیا کرتی ہے مگر مقام افسوس ہے کہ اس پر عمل درآمد کروانا انتظامیہ اپنا فرض تصور نہیں کرتی اس ریٹ لسٹ کی وجہ سے شہری جب کوئی چیز خریدنے کے لیے جاتے ہیں جہاں ان کو کوئی چیز مہنگی ملتی ہے وہاں عزت نفس بھی مجروح ہوتی ہے بلاشبہ جرمانہ کرنا کسی مسلے کا حل نہیں لیکن سوال پیدا ہوتا ہے کہ ریٹ لسٹ پر عمل کیسے کروایا جائے گا ریٹ لسٹ کے مطابق فروٹ کی قیمت آگر 200 روپے ہوگی جبکہ دکاندار 350 /450 سو روپے کے دیگا یہی حالت سبزی کے متعلق ہے مثلا الو، پیاز، ٹماٹر، بندگوبھی وغیرہ وغیرہ مرغی کا گوشت شہری ریٹ لسٹ پر حاصل کرنے سے قاصر دیکھائی دیتے ہیں چھوٹا گوشت جس کی قیمت 1400 روپے مقرر کی گئی ہے لیکن قصائی 2000 روپے میں فروخت کرتے ہیں اگر دکانداروں کو اس طرح کھلی چھٹی دے دی گئی تو سول انتظامیہ کی رٹ پر سوالیہ نشان لگ جائے گا ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کروایا جائے اور ایسے افراد جو ریٹ لسٹ کو نظر انداز کرتے ہیں ان کو بھاری جرمانہ کیا جائے تاکہ رمضان کے مقدس مہینے میں ایک عام شہری ان کے شر سے محفوظ رہ سکے یاد رہے کہ اس سال دینہ میں انتظامیہ رمضان بازار یا سہولت بازار لگانے میں ناکام رہی ہے۔دینہ کی عوام نے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبزی منڈی میں دکانداروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی انتظامیہ کو بھی غفلت کی نیند سے جگایا جائے۔