0

نگہبان راشن پیکج کی تقسیم کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا دینہ کا دورہ

دینہ(رضوان سیٹھی سے) نگہبان راشن پیکج کی تقسیم کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا دینہ کا دورہ، مختلف مقامات پر راشن پیکج کی تیاری اور گلی محلوں میں تقسیم کی نگرانی، پنجاب حکومت کے اس پروگرام کو کامیابی سے مکمل کیا جارہا ہے تمام ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے فیلڈ میں موجود ہے یہ بات ڈی سی جہلم نے تحصیل دینہ میں رمضان نگہبا ن پیکج کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل ڈ ی سی جہلم کی زیر صدارت اے سی دینہ دفتر میں ایک اجلاس میں نگہبان راشن پیکج کی تقسیم بارے بریفنگ دی گئی جس کے بعد ڈی سی جہلم کو تحصیل دینہ اور سوہاوہ میں مستحق خاندانوں کی فہرست اور اب تک تقسیم کیے گئے راشن پیکج بارے آگاہ کیا گیا ڈی سی جہلم نے دینہ اور سوہاوہ کے مختلف علاقوں میں جا کر پیکج تقسیم کرنے والی ٹیموں اور شہریوں سے ملاقات کی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈوگر اور سوہاوہ کے ہمراہ ڈی سی جہلم نے گھر گھر راشن تقسیم کیے اور سامان کو کئی مقاما ت پر بیگ کھلوا کر کوالٹی چیک کی، انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب حکومت کیجانب سے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں اس پروگرام کو کامیاب کرنے کیلئے پوری ضلعی انتظامیہ کے متحرک ہے۔