0

دینہ میں 47 سالہ خاتون کو قتل کرنے والے ملزم کو سزائے موت سنا دی گئی

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں 47 سالہ خاتون کو قتل کرنے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج نے سزائے موت سنا دی۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج جہلم چوہدری فیض الحسن نے قتل کے مقدمہ نمبر 387/23 بجرم 302 ت پ تھانہ دینہ کا فیصلہ سنا دیا، مجرم کاشف جمیل کو قتل کے جرم میں سزائے موت اور 10لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم سنا دیا گیا،گزشتہ سال جون میں دینہ کے محلہ معصوم شاہ میں مجرم کاشف جمیل عرف کاشی نے 2 بچوں کی ماں 47 سالہ مقتولہ نورین نسیم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،دینہ پولیس نے مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اورٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظر عدالت نے مجرم کو جرم ثابت ہونے پر قرار واقعی سزا سنائی،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو سزائیں ملنا قانون اور انصاف کی فتح ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے انویسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش دی جبکہ تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔