دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے نواحی علاقہ ڈومیلی کے نواحی گاؤں میں 28سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، پولیس نے موقع پرپہنچ کرمزید تفتیش کا آغازکردیا۔تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے تھانہ ڈومیلی کے علاقہ مائر میں 28سالہ نوجوان محمدمبشر ولد نمبردار عارف نے زہریلی گولیاں کھاکرخودکشی کرلی، نوجوان کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کیاجارہاتھاکہ راستہ میں دم توڑ گیا،اطلاع ملتے ہی تھانہ ڈومیلی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مزید تفتیش آغاز کردیا، خودکشی کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی، پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کررہی ہے، نوجوان چکی پر کام کرتاتھا۔
0