دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں قتل ہونے والے ریڑھی بان کے قاتلوں کا سراغ لگ گیا،4 ملزمان چکوال سے گرفتار کر لئے گئے،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،جہلم اپڈیٹس کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں 11 فروری کو چار مسلح موٹرسائیکل سواروں نے جی ٹی روڈ دینہ چونگی نمبر 5 قائداعظم ٹاؤن کے قریب اندھا دھند فائرنگ کر کے غریب محنت کش 36سالہ ریڑھی بان نصیب اللہ ولد فرید اللہ سکنہ پار ہوتی پورول آباد مردان حال مقیم میاں کالونی دینہ کو قتل کر دیا اور ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،قتل کی واردات کے فوراً بعد ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نیایس ایچ او تھانہ دینہ کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا، ایس ایچ او دینہ اور ٹیم نے جدید سائنٹیفک طریقہ کار اور ہیومن انٹیلی جنس کو بروئے کار لاتے ہوئے چاروں ملزمان کو چکوال سے گرفتار کر لیا،ملزمان کی شناخت اختر خان، داؤد خان، بارا خان اور حیدر خان کے ناموں سے ہوئی، ملزم اختر خان سے واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا ہے،پولیس کے مطابق مرکزی ملزم اختر خان نے 2008میں مقتول کے دو قریبی رشتہ داروں کو قتل کیا تھا اور اس دوہرے قتل کیس میں ملزم اختر 2016میں رہا ہوکر آیا تھا،پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ مقتول نصیب اللہ نے 6 ماہ قبل ملزم اختر کی قریبی رشتہ دار لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی جس کا ملزم اختر خان کو رنج تھا،پولیس نے ملزمان سے آلہ قتل پسٹل 30 بور بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا اورمزید تفتیش کی جارہی ہے۔
0