دینہ (رضوان سیٹھی سے) الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام تحصیل پنڈ دادنخان میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، کیمپ میں سپیشلسٹ ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں کا فری چیک اپ اور ادویات دیں، کیمپ میں علاقہ معززین سیاسی سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی اور فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر الفلاح فاؤنڈیشن کو خراج تحسین پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام بخاری ہاؤس ڈھڈی تھل تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم فری میڈیکل کیمپ زیرنگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان منعقد کیا گیا، جس میں راولپنڈی ڈویژن کے مجاز محمد ارشد سمیت علاقہ بھر کی سیاسی سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، کیمپ میں چائلڈ سپیشلسٹ۔ میڈیکل سپیشلسٹ (شوگر بلڈ پریشر اور امراض دل)کی ٹیم نے سینکڑوں مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور فری ادویات دی گئیں۔
0