دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ریسکیو 1122 نے ماہ فروری میں 7.5 منٹ کے ایوریج رسپانس ٹائم سے 1425 افراد کو ریسکیو کیا۔انجئنیر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم۔تفصیلات کے مطابق ماہ جنوری میں ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن (مدد گار نمبر )پر 5645 کالز موصول ہوئیں،جن میں سے 1468 ایمرجنسی کالز تھیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم ماہ فروری میں 252 روڈ ٹریفک کے حادثات ہوئے،جن میں سے 199 حادثات موٹر بائیکس کے ہیں۔252 روڈ ٹریفک حادثات میں 286 لوگ زخمی ہوئے اور 06 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے۔پنجاب کمیونٹی سیفٹی ایکٹ کے تحت ضلع کی تمام بلند عمارات میں کمیونٹی سیفٹی ریگولیشن پر عمل درآمد کروایا جا رہا ہے ۔۔*ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم انجینئر سعید احمد کی صدرات میں ایک اجلاس ہوا جس میں ریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ریسکیو1122 جہلم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 1425 لوگوں کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد 1024 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ماہ جنوری میں 5645 کالز موصول ھوئی جن میں 1468 ایمرجنسیز کالز پر بروقت ریسپانس کیا گیا۔ جن 1468 ایمرجنسیز کالز پر رسپانس کیا ان میں روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ کی تعداد 252 تھی، میڈیکل ایمرجنسیز کی تعداد 1024 تھیں ، آگ لگنے کا واقعات 34 ہوئے،کرائم 17 اور متفرق ایمرجنسیز کی تعداد 151 رہی۔ریسکیو 1122نے ماہ فروری میں بھی بہتر رسپانس ٹائم کی روایت کو برقرار رکھا ایوریج رسپانس ٹائم 7.5 منٹ رہا اور فائر ایمرجنسیز کا ایوریج رسپانس ٹائم 14 منٹ رہا۔
پنجاب کمیونٹی سیفٹی ایکٹ کے تحت ضلع کی تمام بلند عمارات جن کی اونچائی 50 فٹ ہے کو چیک کیا گیا اور بلڈنگ سیفٹی کے قوانین کو لاگو کروانے کے لیے ہدایات دی گئیں۔ کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے تحت محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے ریسکیو کی جانب سے ماہ جنوری میں مختلف سکولز, کالجز اور اداروں میں فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی کی ٹریننگ کا انعقاد بھی کیا گیا۔
علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلع جہلم سے کل 129 مریضوں کو راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا کے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے پورے ماہ میں ریسکیورز کی کارکردگی کو حوصلہ افزاء قرار دیا اور ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو1122 کا ادارہ کسی بھی ایمرجنسی یا سانحہ سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ریسکیو1122 عوام کا ادارہ ہے اور ہم عوام کی فلاح کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔
0