0

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 دینہ نے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 دینہ نے تین مارچ 2024 کو تحصیل دینہ کے نواحی علاقے ہڈالہ سیداں کے پرائمری سکول کی عمارت میں میاں محمد بخش ٹرسٹ ہسپتال دھنیالہ اور انسانی حقوق یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس جہلم کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔جس میں خصوصی تعاون سید ذوالفقار حسین، خاتون سید، بابر حسین سلہری اور عبدالغفور چوہان نے کی طرف سے کیا گیا۔ فری میڈیکل کیمپ میں ریسکیو 1122اور پنجاب پولیس کو بھی مدعو کیا گیا۔
ریسکیو 1122 کے تحصیل انچارج ریسکیواینڈ سیفٹی آفیسر شہزادہ محمد اقبال اور فیصل محمود سینیئر ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشئن و شفٹ انچارج اور محمد بلال نے شرکت کی اس موقع پر شرکاء کو CPR زندگی بچانے کا طریقہ یعنی دل اور پھیپھڑوں کی مصنوعی طریقےسے بحالی کا طریقہ اورگلے میں کوئی چیز پھنسنے کےوجہ سے سانس بند ہونے کے راستے کو بحالی کا طریقہ فارن باڈی ائیر وے ابسٹرکشن بھی باقاعدہ ڈیمونسٹریٹ پریکٹیکل کر کے بتایا۔ شرکاء نے ریسکیو 1122 کی امدادی سرگرمیوں اہلکاروں اور ادارہ کی تعریف کرتے ہوئے مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور ریسکیو 1122 ادارے اور اہلکاروں کے لئیے نیک تمناؤں کا اظہارِ کیا۔