0

تحصیل سوہاوہ کے علاقہ سرائے سیداں کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت روڈ کی تعمیر شروع کر دی

دینہ (رضوان سیٹھی سے) سیاستدانوں کی جھوٹی تسلیاں اور وعدوں کے باعث تحصیل سوہاوہ کے علاقہ سرائے سیداں کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت روڈ کی تعمیر شروع کر دی، متعدد بار سیاستدانوں نے جھوٹے وعدے کر کے ووٹیں لے کر چلے جاتے ہیں مگر جیتنے کے بعد منظر عام سے غائب ہو جاتے ہیں ہم نے اس جنرل الیکشن کا بھی بائیکاٹ کیا تھا کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں علاقہ مکین سرائے سیداں۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ کے علاقہ سرائے سیداں کے مکین سیاستدانوں کے جھوٹے وعدے اور چھوٹی تسلیوں سے تنگ آ کر اپنی مدد آپ کے تحت رومٹ سے سرائے سیداں تک روڈ کی تعمیر کا آغاز کر دیا، علاقہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار سیاستدان جھوٹے وعدے کر کے چلے جاتے ہیں مگر جیتنے کے بعد غائب ہو جاتے ہیں ہماری روڈ کا سب سے بڑا مسئلہ تھا جو ابھی تک حل نہیں ہو سکا بارش کے دنوں ہمیں بہت سارے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا مگر سیاستدانوں سے دل برداشتہ ہو کر اپنی مدد آپ کے تحت رومٹ سے سرائے سیداں تک تعمیر کا آغاز کر دیا ہے، اس موقع پر سید عمران شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے اس بار جنرل الیکشن میں بھی علاقہ مکینوں نے حصہ نہیں لیا ہماری روڈ اور بجلی کی ڈیمانڈ تھی جو پوری نہیں کی ان کا کہنا تھا کہ اب اہم انشاء اللہ اپنی مدد آپ کے تحت اپنے علاقے کو چمکائیں گے اور مزید ترقیاتی کاموں کے جال بچھائیں گے۔