0

ایک مضبوط اور مستحکم فوج پاکستان کی بقا کی اصل ضمانت ہے،ساجد تارڑ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز        ) ساجد تارڑ نے کہا کہ فیلڈ مارشل دفاعِ پاکستان کے معاملے پر غیر معمولی جذبہ اور عزم رکھتے ہیں اور ان کا یقین ہے کہ دو قومی نظریہ آج بھی زندہ ہے، جو پاکستان کے وجود کی اصل بنیاد ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کا پانی روکنا پچیس کروڑ عوام کی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے اور ملک کے پاس نہ صرف مسائل کے حل کے وسائل موجود ہیں بلکہ دشمن کو جواب دینے کی بھرپور صلاحیت بھی ہے۔

ساجد تارڑ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ہمارے معاشرے میں کچھ عناصر سوشل میڈیا پر نفرت بیچنے کے ماہر ہیں اور یہ لوگ افواجِ پاکستان کے خلاف ففتھ جنریشن وار کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بغیر کسی کی کوئی شناخت ممکن نہیں اور فوج کے بغیر پاکستان کا وجود خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ طاقتور فوج ہی پاکستان کی اصل ضمانت ہے، اس حقیقت کو تسلیم کرنا ہوگا ۔ سیلاب، زلزلے یا کسی اور آفت کے دنوں میں سب سے پہلے مدد کے لیے فوج ہی پہنچتی ہے، اس لیے ایک مضبوط اور مستحکم فوج پاکستان کی بقا کی اصل ضمانت ہے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہے تھے

انہوں نے عوام کو خبردار کیا کہ کسی شخص یا نظریے کی محبت میں اتنا آگے نہ بڑھیں کہ پاکستان کو ہی فراموش کر دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن اور برسلز سمیت دنیا کے کئی حصوں میں پاکستان دشمن سوچ رکھنے والے موجود ہیں اور ہماری افواج کے خلاف ہر قسم کا پروپیگنڈا دراصل دشمن کے بیانیے کو تقویت دیتا ہے، جسے ہر صورت مسترد کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں  :زخمی مفتی کفایت اللہ کی بیٹی ہسپتال میں انتقال کر گئی، مرنے والوں کی تعداد 3 ہو گئی

The post ایک مضبوط اور مستحکم فوج پاکستان کی بقا کی اصل ضمانت ہے،ساجد تارڑ appeared first on ABN News.