0

انڈونیشیا کے سولاویسی صوبے میں 6.0 شدت کا زلزلہ، 29 زخمی

سولاویسی(اے بی این نیوز)اتوار کے روز وسطی انڈونیشیا کے سولاویسی صوبے میں 6.0 کی شدت کا ایک طاقتور زلزلہ آیا، جس سے کم از کم 29 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے، یہ بات ملک کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے بتائی۔

زلزلہ 10 کلومیٹر (6.21 میل) کی گہرائی میں آیا اور پوسو ریجنسی کو ہلا کر رکھ دیا۔زلزلے کے جھٹکے قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ تاہم فوری طور پر جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

بی این پی بی نے ایک بیان میں کہا کہ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں اور صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔انڈونیشیا ایک زلزلے کے شکار علاقے میں واقع ہے جسے پیسفک رنگ آف فائر کہا جاتا ہے۔یہ زمین کے ان علاقوں میں سے ایک ہے جہاں مختلف ٹیکٹونک پلیٹس آپس میں ملتی ہیں، جس کے نتیجے میں اکثر زلزلے آتے ہیں۔
مزید پڑھیں:�� فیصل آباد میں حساس ادارے کا جعلی افسر گرفتار

The post انڈونیشیا کے سولاویسی صوبے میں 6.0 شدت کا زلزلہ، 29 زخمی appeared first on ABN News.