دینہ (رضوان سیٹھی سے) پیر طریقت، رہبر شریعت حضرت خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی سجادہ نشین دربار عالیہ ڈھنگروٹ شریف کے والد محترم حضرت خواجہ پیر محمد شریف آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف کا 129واں سالانہ عرس مبارک کی تقریب منعقد ہوئی، عرس مبارک کی سرپرستی حضرت خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی نے فرمائی جبکہ خصوصی شرکت صاحبزادہ پیر محمد سعد نعمانی، صاحبزادہ پیر محمد امین نعمانی، صاحبزادہ پیر محمد سعید نعمانی سمیت پاکستان اور آزاد کشمیر سے علماء اکرام سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قطب العارفین حضرت ثالث حضرت خواجہ پیر محمد شریف و دیگر مشائخ عظام آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف کا 129واں سالانہ عظیم الشان عرس مبارک جو کہ دربار عالیہ ڈھنگروٹ شریف دینہ نزد بائی پاس میں شان و شوکت کے ساتھ منعقد ہوا، عرس مبارک کی سرپرستی پیر طریقت رہبر شریعت خضرت خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی آستانہ عالیہ ڈھنگروٹ شریف نے فرمائی، خصوصی شرکت صاحبزادہ پیر محمد سعد نعمانی، صاحبزادہ پیر محمد امین نعمانی، صاحبزادہ پیر محمد سعید نعمانی سمیت کثیر تعداد نے پاکستان اور آزاد کشمیر سے علماء اکرام نے شرکت کی،عرس مبارک کی روحانی محفل میں حاجی محمد رشید نقشبندی، مفتی ظہور احمد جلالی، مفتی محمود حسین شائق، مفتی فضل رسول، مفتی محمد تاج نقشبندی، علامہ عامر شہزاد، علامہ قاری عرفان، علامہ قاری علی اصغر، علامہ نذیر احمد رضا، علامہ کبیر صدیقی، علامہ تحسین نقشبندی، علامہ عابد نوشاہی، قاری نعمان انور،قاری محمد شاہ زیب چشتی، رفاقت نعمانی، ناصر سلطانی، زاہد صدیقی، حیدر علی نعمانی، افتخار احمد مغل، قیصر رحمن نعمانی، فیصل رزاق نعمانی، حاجی فاروق، محسن بلال،لالہ ایوب سمیت علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شرکت کی، عرس مبارک کی اختتامی دعا حضرت خواجہ پیر محمد زکریا نعمانی سجادہ نشین دربار عالیہ ڈھنگروٹ شریف نے کروائی، پاکستان کی سلامتی اور فلسطین پر ہونے والے مظالم پر خصوصی دعا فرمائی اور آخر میں لنگرکا وسیع اہتمام کیا گیا تھا۔
0