دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں کالونی کا رہائشی جاں بحق ہو گیا ملزم موقع سے فرار۔تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھے انہوں نے دینہ میاں کالونی کے رہائشی نصیب اللہ ولد فرید اللہ جوکہ چونگی نمبر پانچ کے قریب ریڑھی لگا کر روز گار کما رہا تھا فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کردیا لیکن نصیب اللہ زخموں کو تاب نا لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیے۔
0