جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم صدر پولیس کی اہم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم 06 گھنٹوں میں گرفتار،تفصیلات کے مطابق صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عتیق کو گرفتار کر لیا،ملزم عتیق نے ذاتی رنجش کی بنا پر چھری کے وار کر کیمجھے زخمی کر دیاتھا، دوسری جانب دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے، نوسر بازی سے شہری سے ڈیکوریشن لائٹس معہ سامان ہتھیانے والاملزم گرفتارکرلیا،ڈیکوریشن لائٹس اور سامان برآمد کرتے ہوئے ملزم اخلاق احمد کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 03 بڑی لائٹس،لڑیاں 600 عدد،سپلائی32 عدد،کنٹرولر08 عدداور تار کیگچھے برآمد کر لیے گئے،ملزم نے مجھ سے ڈیکوریشن کے لیے سامان منگوایا اور ڈیکوریشن سامان لے کر فرار ہوگیا،مدعی مقدمہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم ذوالفقار کو گرفتار کر لیا،ملزم سے بندوق12بور معہ ایمونیشن برآمد، ڈی پی او جہلم ناصرمحمود باجوہ کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔اسی طرح سول لائینز پولیس کی فوری کاروائی،والد پر تشدد اور زدوکوب کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار، میرے بیٹے محمد ابوزرنے مجھ پر تشددکیا، زدوکوب کیا اور گھر سے نکال دیا، سول لائینز پولیس نے والد کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت فوری مقدمہ درج کرکے ملزم محمد ابوزر کو گرفتار کرلیا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ والدین جیسی عظیم ہستیوں پر تشدد ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے۔
0