دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ چوہان سٹریٹ قتل کا ڈراپ سین ہو گیا مبشر کی بیوی ہی قاتل نکلی بہن اور آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا اور ڈکیتی کا ڈراما رچایا۔تفصیلات کے مطابق دینہ چوہان سٹریٹ میں قتل ہونے والا مبشر کی اپنی ہی بیوی اور اسکی بہن سمیت دو ملزمان گرفتار ہو گیے جہنوں نے قتل کا اعتراف کر لیا ہے ملزمان نے 22جنوری کو محمد مبشر کو تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کر دیا تھا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے فوری کرائم سین کا وزٹ کیا اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا،گرفتار ملزمان میں ملزمہ اقصی اور اسکی بہن زوبیہ، رجب علی اور شہباز علی شامل ہیں،شوہر کی ہلاکت کے بعد ملزمہ اقصی اور اسکی بہن زوبیہ نے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا تھاایس ایچ او تھانہ دینہ احسان شاہ نے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا ملزمان سے آلہ قتل کا تحرک جاری ہےاہل علاقہ اور سول سوسائٹی کا پولیس کی فوری کاروائی اور ملوث ملزمان کی گرفتاری پر ڈی پی او جہلم ایس ایچ او دینہ اور ان ٹیم کو خراج تحسین پیش کیاڈی پی او جہلم نے ڈی ایس پی صدر، ایس ایچ او دینہ اور ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کیا۔
0