0

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ اور آر پی او راولپنڈی سید خرم علی کا ضلع جہلم کے پولنگ اسٹیشنز کا وزٹ،

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ اور آر پی او راولپنڈی سید خرم علی کا ضلع جہلم کے پولنگ اسٹیشنز کا وزٹ، ڈپٹی کمشنر آفس میں الیکشن کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد۔تفصیلات کے مطابق میٹنگ میں کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ، آر پی او راولپنڈی سید خرم علی، ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ، پاکستان آرمی کے آفیسرز، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر محمد عرفان، اے ڈی سی جی/ آر آو صباء سحر، اے ڈی سی آر/ آر او محمد حسان طارق، اے سی جہلم/ آر او جہلم محمد مبین احسن، اے سی سوہاوہ/آر او فضائل مدثر، اے سی پنڈدادنخان/آر او اسامہ شیرون اور دیگر افسران نے شرکت کی،ڈی پی او جہلم اور ڈی سی جہلم نے الیکشنز کےحوالے سے کیے جانے والے سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے بارے میں آر پی او راولپنڈی اور کمشنر راولپنڈی کو بریفننگ دی، کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ اور آر پی او راولپنڈی سید خرم علی نے جہلم جمخانہ کا بھی وزٹ کیاآر پی او راولپنڈی اور کمشنر راولپنڈی نے پولنگ کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیاآر پی او راولپنڈی نے فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنانے کے لئے ہدایات دیں،جہلم شہر میں الیکشنز کا پر امن انعقاد اولین ترجیح ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ الیکشنز کے موقع پر مربوط و موثر سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے، آر پی او راولپنڈی سید خرم علی۔