دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات، نامعلوم افراد رات کی تاریکی میں گھر کے اندر داخل ہو کر 42سالہ شخص کو بڑی بے دردی کے ساتھ چھریوں سے وار کر کے قتل کر دیا، ملزمان موقع سے فرار جبکہ گھر کے اہل خانہ گھر کے دوسرے کمرے میں سوئے ہوئے تھے، اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دینہ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا، بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق دینہ محلہ چوہان سٹریٹ منگلا روڈ میں رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد گھر میں داخل ہو کر سوئے ہوئے گھر کے سربراہ محمد مبشر ولد محمد افضال عمر 42سال کو بڑی بے دردی کے ساتھ چھریوں سے وار کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ گھر کے دیگر اہل خانہ دوسرے کمرے میں سوئے ہوئے تھے، واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ دینہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم بھجوا دیا اور مقتول کے بھائی کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
0