دینہ(نمائندے سے)ضلع جہلم کی کاروباری اورجغرافیائی لحاظ سے اہم تحصیل دینہ کی پنجاب اسمبلی میں نمائندگی صفر ہوگئی ،سابق ایم پی اے مہر فیاض کو مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے ٹکٹ نا دے کر تحصیل دینہ و شہر سے نمائندگی کا حق چھین لیا،تحصیل دینہ سے واحد نمائندگی جماعت اسلامی نے کردی.تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹوں کی تقسیم ہو یا تحریک انصاف کے قیادت کے تتر بتر ہونے کا قصہ ہوتحصیل دینہ کے کھاتے میںخسارہ ہی آیا.دینہ کے عوام کے مسائل پنجاب اسمبلی کے ایوانوں تک پہنچانے کی واحد امید ڈاکٹر قاسم محمودبن گئے.تحصیل دینہ سے کسی بھی مضبوط امیدوارکو سوائے جماعت اسلامی کی جانب سے ٹکٹنہیںدیا گیا. ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری امیدوار صوبائی اسمبلی PP24 واحد معروف امیدوارکے طورپر سامنے آئے ہیں.اس موقع پر جہلم نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرقاسم محمودچوہدری نے کہا جمہوریت ہی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے مگر اس کے لیے پارٹی کے اندر جمہوریت ہونا ضرور ی ہے جو صرف جماعت اسلامی کے تنظیمی نظام کا حصہ ہے.دینہ شہر کی ترقی کے لیے گراس روٹ سے سیاسی راہنما کا آنا ضروری ہے.عوام میںشعور بیدار ہوچکا ہےتمام سیاسی اداکارپٹ چکے ہیں.
0