0

دینہ میں سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کا حلقہ این اے 60کے امیدوار بلال اظہر کیانی اور حلقہ پی پی 24 راجہ اویس خالد کی حمایت میں کامیاب پاور شو

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کا حلقہ این اے 60کے امیدوار بلال اظہر کیانی اور حلقہ پی پی 24 راجہ اویس خالد کی حمایت میں کامیاب پاور شو، تقریب سے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و امیدوار این اے 60بلال اظہر کیانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8فروری کی رات کو مسلم لیگ(ن) کی جیت کا جشن ہو گا اور 9جنوری کی صبح ضلع جہلم میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو گا اگر ملک میں ترقی ہوئی ہے تو وہ میاں نواز شریف کے دور میں ہوئی ہے اللہ نے مجھے کامیاب کیا تو تحصیل دینہ سمیت ضلع بھر میں سوئی گیس اور ٹی ایچ کیو ہسپتال دینہ اولین ترجیح ہو گی میاں نواز شریف کو چوتھی بار وزیر اعظم بنا کر ملک کو ترقی کی جانب گامزن کریں گے آئندہ بجٹ میں فوری فنڈنگ شروع ہو جائے گی جس سے جہلم میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے جائیں گے جہلم کی عوام کی خدمت کرنا میراسیاست میں آنے کا مقصد ہے میں جدی پشتی سیاستدان نہ ہوں مگر خدمت کرنا اور خدمات گار ضرور کہلوایا جاؤں گا اللہ تعا لیٰ کا خاص کرم ہے اور اس کی وجہ سے ہمارے اوپر فرض ہے کہ ہم اپنے ضلع کی خدمت کریں جہلم کو بہتر سڑکوں کی بھی ضرورت ہے جو عوام کے لیے مشکلات بھی ہیں میری اولین ترجیح ہے اور ساتھ ہی للہ روڈ جہلم وہ ہمیں سیدھا موٹروے کو لنک کرتی ہے میری پوری خواہش ہے کہ بہت جلد جی ٹی روڈ بھی موٹروے کے ساتھ منسلک ہو جائے گی میری خواہش ہوتی ہے کہ پورا ہفتہ عوام کے ساتھ گزاروں مگر ملک کی خدمت کے لیے جماعت کی ذمہ داری اور نواز شریف کے مشن کے لیے لاہور، اسلام آباد بھی جانا پڑتا ہے میاں نواز شریف عوام کے لیے بجلی اور گیس مکمل مہیا کرنا بلکہ سستی بجلی فراہم کرنا ہے ہماری حکومت آتے ہی سستی بجلی اور سولر والی بجلی پر زور ہو گا کوئی وجہ نہیں کہ ہمارے ضلع میں کارخانے نہ لگیں، ہماری خواہش ہے کہ کارخانے لگیں اور لاکھوں لوگوں کو روزگار ملے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض نے کہا کہ میرے خلاف بہت بڑی سازش کی گئی ہے مجھے الیکشن سے باہر کرنے کے لیے میرے کاغذات مسترد کیے گئے جب میں کورٹ سے بحال ہوا تو مجھے ایک نقشہ پاس نہ کروانے کی سزا دی گئی میں نے محسوس کیا کہ میں ان کے دلوں میں کھٹکتا ہوں 25سال سے سیاست کر رہا ہوں مسلم لیگ (ن) ہماری جماعت ہے چور دروازے سے آنے والوں کی کوئی جگہ نہیں ہے عوام 8فروری کو بلال اظہر کیانی اور راجہ اویس خالد کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں میری بلال اظہر کیانی سے ایک ہی خواہش ہے کہ دینہ کی عوام کو سوئی گیس جیسی نعمت اور ٹی ایچ کیو سنٹر ہسپتال بنایا جائے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے و امیدوار برائے حلقہ پی پی 24راجہ اویس خالد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جماعت ہمارے خون میں شامل ہے اس سے ہمیں کوئی نہیں نکال سکتا اور میں مہر محمد فیاض کا بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے میری حمایت کا اعلان کیا ہمارا میاں نواز شریف کے ساتھ بہت پرانا رشتہ ہے ہم کبھی بھی مسلم لیگ (ن) سے جدا ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتے لیکن عوام ان لوٹوں کو پارٹی سے بھگا کر دم لے گی انشاء اللہ 8فروری کو میاں نواز شریف کے سپاہی کا نشان گھڑیال ہے جس پر مہر لگا کر بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں، تقریب سے غلام کیانی، چوہدری تنویر چھگو سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔