0

میرپور میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا دینہ کا ایک اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا

دینہ (رضوان سیٹھی سے) میرپور میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا دینہ کا ایک اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل میرپور آزادکشمیر میں جڑی کس کے مقام دھند کے باعث ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ارشد محمود سکنہ پنڈوری دینہ کا نوجوان بیٹا موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈاکٹر محمد منیر کا بیٹا حسنین سکنہ افغان آباد دینہ شدید زخمی ہو گیا،حسنین کو شدید زخمی حالت میں میرپور ہسپتال سے راولپنڈی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔