دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے نواحی علاقہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات، نامعلوم افراد نے محنت مزدوری کر کے گھر جانے والے 34سالہ رکشہ ڈرائیور کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، واردات کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، لواحقین کے مطابق مقتول اشفاق کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی پولیس تھانہ دینہ نے مقدمہ درج کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دینہ کے نواحی علاقہ مالدیو کا رہائشی4 3سالہ رکشہ ڈرائیور اشفاق احمد ولد محمد الطاف اپنی محنت مزدوری کے بعد اپنے چنگ چی رکشہ پر گھرو اپس آ رہا تھا کہ روہتاس روڈ پر ریحالہ گیس پلانٹ کے قریب چھپے ہوئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور اشفاق احمد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، واردات کے بعد علا قہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دینہ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی جبکہ لواحقین کا کہنا ہے کہ مقتول اشفاق احمد کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں تھی نہ جانے کس نے بڑی بے دردی سے قتل کر دیا ہمیں انصاف دلایا جائے۔
0