0

دینہ پولیس نے شہری کے قتل کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار کر لیا

دینہ (رضوان سیٹھی سے) ڈی پی او جہلم ناصر محمود کے حکم پر ایس ایچ او دینہ احسان عباس اور ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہری کے قتل کے مقدمہ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق دینہ پولیس سٹی چوکی کے انچارج ملک مطلوب نے ڈی پی او جہلم اور ایس ایچ او تھانہ دینہ کی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم مدثر علی شاہ کو گرفتار کر لیا، ملزم مدثر علی شاہ نے 22دسمبر 2023 کو فواد حیدر نامی شہری کو 7000 روپے کے لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، پولیس حکام نے بتایا کہ دینہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورس کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا ہے، ملزم سے آلہ قتل کی برآمدگی کا تحرک جاری ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او دینہ اور ٹیم کو شاباش دی۔