جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم وفاقی حکو مت نے بجلی و گیس کے نرخ بڑھا کر مہنگائی کا طوفا ن بر پا کر دیا،فیو ل ایڈ جسمنٹ کی آڑ میں حکو مت نے بجلی کے نرخوں میں غیر معمولی اضافہ کر کے صارفین کی مشکلا ت بڑھا د یں،صارفین سراپا احتجاج،نگران وزیر اعظم پاکستان،چیف جسٹس آف پاکستان، چیف آف آرمی سٹاف سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق شہر کی سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی، کارروباری، شہری تنظیموں کے عمائدین نے جہلم پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیو ل ایڈ جسمنٹ کی آڑ میں حکو مت نے بجلی اور سوئی گیس کے بلوں میں غیر معمولی اضافہ کر کے صارفین کی مشکلا ت بڑھا د ی ہیں، نگران حکو مت نے وقفے وقفے سے بجلی و گیس کے نرخ بڑھا کر مہنگائی کے تابڑ توڑ حملے شروع کر رکھے ہیں، بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے سابق حکمرانوں نے صارفین کا کچومر نکال کر رکھ دیا ہے۔ سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے صارفین کو بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کا وعدہ کیا لیکن اقتدار سنبھالنے کے بعد سابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور انکی کابینہ نے پٹرولیم مصنوعات سمیت بجلی گیس کے نرخوں میں بے پناہ اضافہ کرکے شہریوں کو 2 وقت کی روٹی سے بھی محروم کردیاہے۔شہری تنظیموں کے عمائدین نے نگران وزیراعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان، چیف آف آرمی سٹاف سے مطالبہ کیاہے کہ ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان کو کنٹرول کرنے کے لئے بجلی و گیس کے بلوں، آٹے سمیت اشیاء خوردونوش کے نرخوں میں کمی لائی جائے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ مہنگائی اور گراں فروشی کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
0