دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض نے حلقہ این اے 60اور پی پی 24میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے، مہر محمد فیاض اپنے سینکڑوں ساتھیوں سابق چیئر مین یونین کونسلرز، سابق جنرل کونسلرز سمیت سینکڑوں افراد کے ہمراہ ریٹرننگ آفس پہنچے جہاں انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے اس موقع پر مہر محمد فیاض نے میڈیا نمائندہ رضوان سیٹھی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اپنے قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ایک بار پھر ترقی کی جانب گامزن کریں گے اور میاں نواز شریف کو ملک کا چوتھی بار وزیر اعظم بنائیں گے اور انشاء اللہ منتخب ہونے کے بعد تحصیل دینہ اور تحصیل سوہاوہ میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق دینہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض نے حلقہ این اے 60اور پی پی 24میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے، مہر محمد فیاض کے ہمراہ سابق چیئر مین یونین کونسلرز، سابق کونسلرز سمیت سینکڑوں کارکن بھی ہمراہ تھے مہر محمد فیاض کا شاندار استقبال، پھولوں کی پتیاں اور ہار پہنائے گئے اس موقع پر سابق چیئر مین بلدیہ دینہ شیخ اکرام الہی، سابق نائب ناظم سٹی دینہ وقار علی مغل، سابق چیئر مین چوہدری رب نواز، حاجی شاہین اختر، چوہدری تصدق، چوہدری انصر، چوہدری ظفر اقبال، محمد حفیظ، محمد ظہیر، چوہدری قیصر حوشحال، راجہ ساجد نواز، ملک صداقت حسین، میاں عتیق، میاں خاور خورشید، حافظ وسیم انور، چوہدری زمان سمیت کثیر تعداد شریک تھی، اس موقع پر سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض نے میڈیا نمائندہ رضوان سیٹھی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ملک میں ترقی و خوشحالی کا دور اب دوبارہ شروع ہونے والا ہے انشاء للہ اپنے قائد میاں نواز شریف کو چوتھی بار وزیر اعظم منتخب کر کے ملک کو دوبارہ ترقی کی جانب گامزن کریں گے۔
0