0

دینہ پولیس نے شادی شدہ خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ پولیس نے شادی شدہ خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا، ایک ملزم نے اعتراف جرم کر لیا، پولیس تھانہ دینہ نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل دینہ میں نئی آبادی ڈھوک احمد شاہ سید حسین کے رہائشی ملزم ثمر عباس ولد افضال مہدی نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو 15کی کال پر پولیس نے ریسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم ثمر عباس کے ساتھی پر ویڈیو بنانے کا الزام ہے، گرفتار ملزمان سے ویڈیو کی برآمدگی ممکن نہ ہوسکی، البتہ خاتون کے میڈیکل میں زیادتی کے شواہد ملے ہیں،پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم ثمر عباس نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے،مزید تفتیش کی جارہی ہے اور ڈی این اے کے لیے نمونے لاہور لیبارٹری بھیجے جارہے ہیں جبکہ پولیس تھانہ دینہ نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔