دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے نواحی علاقہ میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات، 4نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھر جانے والی فیملی کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا لیا، لاکھوں روپے کے طلائی زیورات، 2لاکھ 62ہزار کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، لوٹنے والے 2مسلح ڈاکوؤں نے برقعے پہنے ہوئے تھے، واردات کے بعد علاقہ میں خوف وہراس، اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دینہ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی مقدمہ درج، ڈاکوؤں کی تلاش شروع۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ بگوالہ کے رہائشی شہزاد اختر ولد محمد اختر جو کہ ملٹری انجینئرنگ سروس جہلم میں ملازمت کرتا تھا اپنی فیملی کے ہمراہ اپنی کار نمبری AJK-AD/072پر جہلم کینٹ واپس آ رہا تھا کہ ڈومیلی روڈ کرش کے پاس پہنچا تو 2موٹرسائیکل سواروں جن میں 4اشخاص بیٹھے ہوئے تھے اسلحہ کی نوک پر میری گاڑی کو روک لیا جبکہ 2ملزمان نے برقعے پہنے ہوئے تھے اور اسلحہ کی نوک پر جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے مجھ سے 11ہزار وپے کی نقد ی جبکہ میری بیوی کے پرس سے 2لاکھ 51ہزار روپے نقدی اور بیوی سے 2عدد انگوٹھیاں اور طلائی زیورات اتروا لیے اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ازالہ کیا جائے، اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دینہ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔
0