دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ میں پولیس کی کاروائی، غیر قانونی پٹرول فروخت کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا، پٹرول برآمد مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس تھانہ دینہ نے کاروائی کرتے ہوئے 2افراد کو غیر قانونی پٹرول فروخت کرنے پر گرفتار کر لیا، گرفتار ہونے والے ملزمان محمد حنیف ولد راج محمد سکنہ مانسہرہ حال مقیم کھوکھا دینہ اور طاہر علی ولد علی رحمن سکنہ مانسہرہ حال مقیم کھوکھا دینہ شامل ہیں، پولیس چھاپے کے دوران ملزمان پٹرول فروخت کر رہے تھے جن کے قبضہ سے غیر قانونی پٹرول قبضہ میں لے کر دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔
0