0

دینہ، حلقہ این اے 60اور پی پی 24میں سیاسی ہلچل کا آغاز ہو گیا

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ، حلقہ این اے 60اور پی پی 24میں سیاسی ہلچل کا آغاز ہو گیا، امیدواروں نے کارنر میٹنگ اور لوگوں سے رابطوں کا آغاز کر دیا جبکہ مسلم لیگ (ن) این اے 60او رپی پی 24 کے امیدواروں کے ٹکٹ کے لیے انٹر ویو کل لاہور میں ہوں گے، این اے 60کے ٹکٹ کے حصول کے لیے بلال اظہر کیانی، چوہدری ندیم خادم، چوہدری فرخ الطاف اور مہر محمد فیاض شامل ہیں جبکہ پی پی 24 کے لیے مہر محمد فیاض،راجہ اویس خالد اور راجہ غلام کیانی ہیں امیدواروں نے ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگانا شروع کر دیا، آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ حلقہ این اے 60 اور پی پی 24 مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ٹکٹ کون حاصل کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کا اعلان ہوتے ہی تحصیل دینہ سمیت ضلع بھر میں سیاسی ہلچل کا آغاز ہو گیا، امیدواروں نے لنگوٹ کس لیے عوام سے رابطوں کا آغاز کر دیا جگہ جگہ پر کارنر میٹنگ اورفاتحہ خوانی، شادیوں کی تقریبات سمیت لوگوں سے رابطہ شروع کر دیا جبکہ مسلم لیگ (ن) این اے 60اور پی پی 24کے امیدواروں کے ٹکٹ کے لیے کل بروز جمعہ کو لاہور میں انٹرویو کے لیے طلب کر لیا، مسلم لیگ (ن) کی طرف سے این اے 60میں بلال اظہر کیانی، چوہدری ندیم خادم، چوہدری فرخ الطاف، مہر محمد فیاض شامل ہیں جبکہ پی پی 24کے لیے مہر محمد فیاض، راجہ اویس خالد، راجہ غلام کیانی شامل ہیں دیکھنا یہ ہے کہ پارٹی کس امیدوار کو ٹکٹ دیتی ہے ادھر امیدواروں نے اپنے اپنے حلقوں میں عوام کی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے جگہ جگہ پر کارنر میٹنگ اور فاتحہ خوانی، شادیوں کی تقریبات میں شرکت کو یقینی بنا لیا تاکہ ووٹرز کی ہمدردی کو آسانی سے حاصل کر سکیں اب دیکھنا یہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) این اے 60اور پی پی 24کا ٹکٹ کس کے ہاتھ دیتی ہے امیدواروں نے بھی ٹکٹ کے لیے پارٹی کے ہائی کمانڈ سے بھی خفیہ رابطے جاری ہیں جبکہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی اس وقت خاموش نظر آ رہی ہے جس کا فیصلہ وقت آنے پر کرے گی۔