پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) اخبار فروش یونین ٹوبھہ کے صدر حوالدار غلام حسین کے ماموں زاد بھائی اور منیر الیکٹریشن کے والد گرامی تحریک منہاج القرآن کے کارکن چوکیدار محمد بشیر 65 سال کی عمر میں انتقال کرگئے وہ ہر ماہ کی پہلی جمعرات درود پاک کی محفل بڑے اہتمام کے ساتھ کرایا کرتے تھے اس ماہ رمضان المبارک میں انہوں نے گوشہ درود کی بڑی خوبصورت محفل سجائی تھی مرحوم کو اپنے آبائی قصبہ ٹوبھہ کے ریلوے اسٹیشن والے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی مرحوم کے ایصال ثواب کی محفل قل شریف کل بروز پیر ٹوبھہ میں منعقد ہوگی جس میں قرآن خوانی اور محفلِ نعت ہوگی
0