دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ ٹریفک پولیس کا کم عمر موٹرسائیکل سوار اورر کشہ ڈرائیور کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری، ایک کم عمر موٹرسائیکل سوار گرفتار، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ، ڈی ایس پی ٹریفک محمد زبیر کی ہدایت پر دینہ ٹریفک پولیس کے ایس آئی ثاقب یعقوب نے کم عمر موٹرسائیکل سوار اور رکشہ ڈرائیور کے خلاف کاروائی کا سلسلہ شروع کر دیا، گزشتہ روز داتا چوک دینہ سے جی ٹی روڈ کی طرف آتے ہوئے کم عمر موٹرسائیکل سوار محمد سبحان ولد مختار احمد کو مین چوک پر رکنے کا اشارہ کیا تو کم عمر موٹرسائیکل سوار سبحان نے رکنے کی بجائے تیز رفتاری اور غفلت لاپرواہی سے موٹرسائیکل کو بھگا دیا جس کو ٹریفک پولیس نے بڑی مشکل سے قابو کر لیا اور عوام الناس کی جان کو خطرے میں ڈال کر ارتکاب جرم 279ت پ MV099/102کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور کم عمر بچہ سبحان کو گرفتار کر لیا۔
0