دینہ(سہیل انجم قریشی سے)آر ٹی اے جہلم کی موجودگی میں ٹرانسپورٹرز عیاشی کرنے لگے عوام ذلیل وخوار ہونے لگی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پٹرولیم مصنوعات میں کمی کرتی ہے آر ٹی اے جہلم وقتی طور پر لانگ لیو پر چلے جاتے ہیں کس قدر ظلم ہے کہ آگر ڈیزل کے ریٹ میں دس روپے اضافہ ہو تو ٹرانسپورٹرز دس روپے فی سواری اضافہ کر دیتے ہیں جب پٹرول میں 53روپے فی لیٹر کمی ہوئی تو رکشہ والوں نے ایک روپے کی کمی نہیں کی دینہ تا جہلم ویگن والے 120 روپے کرایہ لینا شروع کر دیا حالانکہ کرایہ 90 روپے بھی نہیں بنتا ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات میں مذید کمی کرے گی مگر موجودہ آر ٹی اے جہلم کی موجودگی میں عوام کو فائدہ نہیں ہورہا یقیناً وہ ٹرانسپورٹرز کو خوش کر رہے ہیں سماجی زعماء دینہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ حاصل شدہ اختیارات کا استعمال کر کے آر ٹی اے جہلم کی اصلاح کریں۔
0