دینہ(سہیل انجم قریشی سے) اسسٹنٹ کمشنر دینہ صرف فوٹو سیشن تک محدود، سبزی منڈی میں ریٹ لسٹ سے زائدنرخ وصول کرنے والوں دکانداروں کو جرمانہ کرنے کے بجائے سبزی وفروٹ کے ریٹ معلوم کرتے وقت تصاویر بنواتی رہیں اور اعلی حکام کو سب اوکے کی رپورٹ، دوسری طرف رکشہ ڈرائیورز بھی بے لگام ہو گیے زاہد کرایہ وصول کرنے لگے شہریوں کا اعلی حکام سے اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے اس رویہ پرنوٹس لینے اور زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دینہ سبزی منڈی میں فروٹ وسبزی اٹھا اٹھا کر اپنے ہی اہلکار سے تصاویر بنواتی رہیں جبکہ شہریوں کو یہ توقع تھی کہ شاہد محترمہ ریٹ چیک کر رہیں ہیں اور ریٹ لسٹ سے زائد نرخ وصول کرنے والوں کو جرمانے کریں گی لیکن ایسا کچھ نہ ہوا اسسٹنٹ کمشنر گاڑی سے اتری اور چند دکانوں پر کھڑے ہو کر تصاویر بنوائی اور چلتی بنی جبکہ دوسری طرف مہنگاہی کی چکی میں پسی عوام پر ایک اور بوجھ رکشہ ڈرائیورز نے اپنی من مانیاں کر کے ڈال دیا ایک کلو میٹر کا کرایہ چالیس سے پچاس روپے تک وصول کیا جانے لگا دینہ چوک سے ہڈالی تک ایک کلومیٹر کا کرایہ چالیس سے پچاس روپے تک وصول کیا جا رہا ہے یہی نہیں اگر کسی مریض کو اسپیشل آر ایچ سی تک جانا پڑ جائے تو تین سے چار سو تک وصول کیا جا رہا ہے جو کہ عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے اگر کوئی اعتراض کرے تو بات لڑائی جھگڑے اور ہاتھا پائی تک پہنچ جاتی ہے ایسے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں شہریوں کا کہنا تھا کہ اعلی حکام نوٹس لے کر ایک معقول کرایہ نامہ جاری کریں اور ساتھ ہی ساتھ اسسٹنٹ کمشنر دینہ کو بھی پابند کیا جائے کہ وہ ایسے لوگوں کے خلاف کاروائی کرے جو عوام کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔
0