دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ضلعی انتظامیہ جہلم، سوہاوہ اور دینہ سٹیز میں دو اوور ہیڈ برج بنانے کے لیے خصوصی توجہ دے کیونکہ یہ سہولت نہ ہونے سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈھائی سال قبل نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے پاس اوور ہیڈ برج کا معاملہ اٹھایا گیا تھا پنجاب اور پاکستان سٹیزن پورٹل پر اس وقت کے وزیر اعظم پاکستان کے مثبت ریمارکس شامل ہیں اور یہ بات ڈی سی جہلم، اے سی سوہاوہ اور اے سی دینہ کے علم میں بھی ہے یہ معاملہ دوبارہ اٹھایا گیا ہے اور فی الحال یہ معاملہ چیئرمین این ایچ اے کے پاس زیر عمل ہے جی ایم این ایچ اے پنجاب کے مطابق جی ٹی روڈ پر سوہاوہ اور دینہ دونوں سائٹس کا سروے بھی دو سال قبل کرایا گیا تھا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈی سی جہلم کو اس مسئلہ پر خصوصی توجہ دینا چاہیے تاکہ شہری حادثات کا شکار ہونے سے بچ سکیں۔
0